کشتواڑ انتظامیہ نے ایک دن میں کبن نالہ پاڈرر پر بیلی پل کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍لاک ڈاؤن کے دوران ادویات اور دیگر ضروری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کشتواڑ انتظامیہ نے ایک دن کی قلیل مدت میں کبن نالہ پاڈر پر بیلی پُل کا آغا زکیا ۔واضح رہے ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے دور دراز علاقہ پاڈر کے کبن نالہ پر ضلع کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تاراکی نگرانی میں بیلی پل کا آغاز کیا۔جبکہ یہ پل ساٹھ فٹ لمبا ہے اور 118آر سی سی جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس نے یہاں او سی 188آر سی سی لیفٹیننٹ کرنل شیو بہادر نے بیکن پروجیکٹ کے تحت اس کا آغاز کیا ۔واضح رہے کبن نالہ میں آئی طغیانی کی وجہ سے انیس اپریل کو سڑک بہہ گئی تھی جہاں گریف کی جانب سے متبادل راستہ بنایا گیا تھا اور برف کے پگلنے کے ساتھ ساتھ بارشوں کے لگاتار سلسلہ کے چلتے یہ متبادل راستہ بھی ناکام ہو رہا تھا ۔اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے ایک دن کی قلیل مدت میں پُل تیار کر لیا ۔