اودھمپور میں مختلف مقامات پر 44 کورنٹین مراکز قائم

0
0

3177 بستروں کی گنجایش ،3 کووڈ ہیلتھ مراکز بھی نامزد ،7 کووڈ کئیر مراکز بھی قائم
لازوال ڈیسک

اودھمپور؍؍اودھمپور میں کورونا وائیرس ( کووڈ 19 ) وباء کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے مختلف مقامات پر 44 کورنٹین مراکز قائم کئے ہیں جن میں 3177 بستروں کی گنجایش رکھی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے ضلع میں 3 کووڈ ہیلتھ مراکز کو بھی نامزد کیا ہے جن میں 200 بستروں کی گنجایش موجود ہے ۔ اس کے علاوہ 7 کووڈ کئیر مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں جن میں ایک ہزار بستروں کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ان سہولیات کا جائیزہ لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان ، چیف سیکرٹری ، بی وی آر سبھرامنیم ، منصوبہ بندی و اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل اور صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے لیا ہے اور انہوں نے ان کورنٹین مراکز پر دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ 2 ہزار سے زائد لوگوں کو انتظامی کورنٹین ، 1500 افراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے اور تقریباً2500 افراد نے کورنٹین مدت مکمل کی ہے ۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی سفری تفاصیل بھی موجود تھیں ۔ ضلع انتظامیہ نے ہائی رسک /لو رسک زمروں کیلئے خصوصی کورنٹین مراکز قائم کئے ہیں جو ہوٹل سنگھ ایکسس، گڈی اینڈ سپی ہوسٹل ، جی ڈی سی بوائیزاودھمپور ، ہوٹل ساسن ، نرسنگ دیو پیرا میڈیکل سنٹر ، بوائیز ہوسٹل جی ڈیہ سی اودھمپور شامل ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے چند ہوٹلوں میں بھی کورنٹین مراکز قائم کئے ہیں ۔ کورونا وائیرس ایک شخص سے دوسرے شخص کی طرف منتقل ہونے کے عمل کو روکنے کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ تمام ممکنہ کوششیں انجام دے رہا ہے اور کووڈ 19 مثبت معاملات کی نشاندہی کرنے اور اُن کو روکنے کیلئے انتظامیہ جوش و خروش کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کورنٹین مراکز میں بستروں ، صحت و صفائی ، بجلی ، پینے کا پانی اور اشیائے خوردنی کی سہولیات بھی بہم رکھے ہوئے ہے ۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اودھمپور نے مختلف مقامات پر تعینات کرنے کیلئے نوڈل افسران اور ڈیوٹی مجسٹریٹوں کو اپنے فرایض انجام دینے کیلئے رات دن تعینات کیا ہے ۔ اس کے علاوہ میونسپلٹی اودھمپور ان مقامات پر فیومی گیشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع اودھمپور میں  19 مثبت معاملات درج کئے گئے جن میں سے 18 مریض صحتیاب ہوئے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ۔ بدقسمتی سے ایک خاتون کووڈ 19کی زد میں آ کر فوت ہو گئی ۔ اودھمپور ، ٹکری ، مگانی ، رام نگر اور نارسو کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور پچھلے کئی دنوں سے ضلع میں کوئی تازہ معاملہ سامنے نہیں آیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا