تازہ نئے معاملات میں34کا تعلق کشمیر صوبے اور ایک کا تعلق جموں صوبے سے ،اب تک 287 مریض شفایاب
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے34کا تعلق کشمیر صوبے اور ایک کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد701تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 701 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 406سرگرم معاملات ہیں ۔ 8 0کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اب تک 287اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں اب تک 75,838افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 10,751 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ183 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔406کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 7,104 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق57,383اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 26,038ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 03؍مئی 2020ء کی شام تک 25,337نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔اِس دوران آج مزید 33مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 128 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے72 سرگرم معاملات ہیں ، 55 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 106 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 34 سرگرم معاملات ہیں ۔70 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 91ہوئی ہیں جن میں سے 54سرگرم معاملات ہیں اور03مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 34صحتیاب ہوئے ہیں ۔اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک26ہوئی ہیںجن میں سے 14سرگرم ہیں اور12اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 8 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 5 سرگرم معاملات ہیں اور تین صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع شوپیان میں 81 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 62 سرگرم ہیں اور 19صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 66مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 43 سرگرم معاملات ہیں اور23صحتیاب ہوئے ہیں۔گاندربل میں کلو 14مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔ سبھی شفایاب ہوئے ہیں۔کولگام میں 11 مثبت معاملات پائے گئے ہیں ۔8سرگرم ہیںاور 3صحت یاب ہوئے ہیںاور اننت ناگ میں 109 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںاور 107 سرگرم ہیں۔ ایک شفایاب ہوا ہے اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اسی طرح جموں میں وائر س کے 26مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں سبھی صحت یاب ہوئے ہیں۔ اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہیں جن میں سے 1معاملات سرگرم ہیں۔ 19صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 4 مریض پائے گئے ہیںجس میں سے ایک سرگرم اور تین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 07 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 3 سرگرم معاملات ہیں اور چاراَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔کٹھوعہ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے اور وہ سرگرم ہے۔رام بن ضلع میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے جو سرگرم ہے ۔ ریاسی میں بھی ایک معاملہ سامنے آیا ہے جوسر گرم ہے ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری بنائے رکھنا اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ایڈ وائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے افراد کی ٹیسٹنگ کے لئے حوصلہ افزائی کریں جن میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہوں۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔ایڈ وائرزی کے مطابق تما م طرح کی سماجی ، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔