’پیاس کہتی ہے کہ ریت نچوڑی جائے‘

0
0

تحصیل بھلوال کے گائوں گہنک کی گوجر بستیوں میں پانی کی کمی
رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو تین کلومیٹر دورسے سر پر اُٹھا کر لانا پڑتا ہے پانی
ذاکر حسین

جموں؍؍ ضلع جموں کی تحصیل بھلوال کے گائوں گہنک کی گوجر بستیوں میں پانی کی سخت کمی کی وجہ سے پنچائت گہنک کی وارڈ نمبر چار کی مختلف گوجر بستیوں کِلے، بگاڑ،لین اور کلوڑواں میں گزشتہ ایک ہفتے سے متواتر پانی کی سپلائی ٹھپ ہے اس بات کی تفصیلی جانکاری آج روزنامہ لازوال کے بیورو چیف ذاکر حسین کو علاقہ کے سماجی کارکن و پنچ چوہدری محمد اقبال پسوال نے فراہم کی۔ موصوف نے بتایا کہ علاقہ کی مذکورہ بالا گوجر بستیوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے متواتر پانی کی سپلائی نہیں آئی ہے۔ جس سے علاقہ کی عوام بہت پریشان ہے ۔چوہدری محمد اقبال نے بتایا کہ موصوف نے اس ضمن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے آفیسران سے فون پر بات کی اور علاقہ جات میں پانی کی سپلائی کی بحالی کے لیے گزارش کی مگر انتظامیہ اور مذکورہ محکمہ تماشائی بنے ہوئے ہیں محکمہ کے آفیسران علاقہ کے اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کو پانی کا ٹینکر بھیج دیتے ہیں اور غریب عوام اس گرمی کے موسم میں تین تین کیلومیٹر دور سے روزہ رکھ کر سر پر پانی اٹھا کر لانے کے لئے مجبور ہیں چوہدری محمد اقبال نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ علاقہ میں پانی کی سپلائی کی خدمات بحال کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ کو مؤثر ہدایات دی جائیں۔ تا کہ علاقہ میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور عوام راحت کا سانس لے سکے۔
’ ‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا