اکل کوا کے احمد غریب یونانی میڈیکل کالج اسٹاف کی کورونا وائرس سے متعلقi-Got Training کا کامیاب انعقاد

0
0
محمدمسلم کبیر
لاتور //آج اس وقت  نا صرف ملک عزیز ہندوستان  بلکہ پوری دنیا میں ہر طرف کورونا وائرس کا  قہر برپا ھے.کورونا وائرس کی یہ بیماری چین کے ایک شہر ووہان سے شروع ہوئی اور دھیرے دھیرے تمام دنیا اس مرض کی لپیٹ میں آگئی ۔یہ ایسا مرض ہے جس میں کہ امیر،غریب،بچے ۔جوان،بوڑھے ،مرد،عورت اور بلا تفریق مذہب وملت،رنگ و نسل تمام ہی لوگ لاکھوں کی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں ۔چونکہ اِس مرض کی کوئی مخصوص دوا اب تک دریافت نہيں کی جاسکی اور نہ ہی کوئی ٹیکہ یا ویکسین اس مرض کے تدارک کے لئے ہنوز موجود ہے۔حالانکہ پوری دنیا کے محققین اس مرض کی دوا اور ٹیکہ کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں.اسی کے ساتھ ساتھ اس بیماری سے حفظ ما تقدم کے طور پر اور مرض لاحق ہوجانے پر کیا کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے ۔اس تعلق سے مرکزی حکومت کے وزارت آیوش اور مہاراشٹر یونیورسٹی آف ھیلتھ سائنسیس نےایک ممکمل   اور جامع آن لائن  تربیتی پروگرام بنام  i-Got (Integrated Government online training )   جاری کیا۔اس ٹریننگ پروگرام کو محکمۂ آیوش کے زیرِ نگرانی آنے والے تمام ہی کالجس کو  مکمل کرنے کی لازمی ہدایت دی گئی ہے۔محکمۂ آیوش کی اسی ہدایت پر فوری عمل کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے زیرِ نگرانی چلنے والے احمد غریب یونانی میڈیکل کالج و السلام ہاسپٹل میں اس ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس ٹریننگ میں AGUMC کے ہی ایک سنئیر استاد اور کالج کے N.S.S. Unit کے Programme Officer پروفیسر ڈاکٹر شیخ مظفراحمد کو ماسٹر ٹرینرنامزد کیا گیا.ڈاکٹر صاحب بطورِ ماسٹر ٹرینر تمام تدریسی و غیر تدریسی اور اسٹاف کو ٹریننگ کی اہمیت و افادیت سے متعلق مکمل اور جامع معلومات فراہم کیں۔جس میں کورونا وائرس سے متعلق بنیادی معلومات آئسولیشن اور قورنطینہ کے طریقۂ کار، انفرادی تحفظ اشیاء کے طریقۂ استعمال اور کورونا کے طبی نظم وغیرہ شامل ہیں ۔کالج کے تمام اسٹاف نے اس آن لائن ٹریننگ کو  کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد سرٹیفیکیٹ بھی  حاصل کیا ۔ اسی کے  ساتھ ساتھ کالج کے این ایس ایس کے رضاکار طلباء کوآن لائین زوم ایپ اور وھاٹس ایپ گروپ کے توسط سے ویڈیو کالنگ طریقے سے بھی اس کی ٹریننگ دی جا رہی ھے۔ جس سے طلباء میں بھی کورونا مرض سے متعلق خاصی دلچسپی پیدا ہو رہی ہے اور ان طلباء پر اس ٹریننگ کے مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں ۔
    اس ٹریننگ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے رئیس الجامعہ مولانا غلام محمد وستانوی کے زیر نگرانی کالج ھذا کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسعود انصاری اور آفس سپرنٹنڈنٹ شیخ اخلاق احمد نے خصوصی تعاون کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا