مودی تیسرا لاک ڈاؤن خاموشی شروع کرنے کی وجہ بتائیں: کانگریس

0
0

نئی دہلی، 2 مئی (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دو لاک ڈاؤن کا انہوں نے خود اعلان کیا لیکن تیسرا لاک ڈاؤن لاگو کرتے وقت وہ سامنے کیوں نہیں آئے اس کا ملک ان سے جواب چاہتا ہے۔

کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے ملک کے عوام سے تالی، تھالی اور گھنٹی بجائی اور سب نے کورونا کے خلاف جاری جنگ میں ان کا متحد ہوکر ساتھ دیا لیکن جمعہ کو جب 17 مئی تک لاک ڈاؤن کو تیسری بار بڑھایا گیا تو اس کا اعلان کے لئے مسٹر مودی اور ان کی حکومت کو کوئی نمائندہ سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ہو گیا ہے کہ اس حکومت کی کورونا کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا