کورونا وائرس کے سبب نواز شریف کی سرجری ملتوی

0
0

اسلام آباد ، 2 مئی ( یواین آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دل کی سرجری عالمی وبا رونا وائرس (كووڈ 19) کے سبب ملتوی کر دی گئی ہے ۔
نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا ’’ کورونا وائرس کی وجہ سے نواز شریف کی سرجری ملتوی کر دی گئی ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میاں صاحب ہائی رسک والے مریض ہیں اور تمام طرح کی احتیاطی تدابیر برتنی ہوں گی‘‘ ۔ نواز شریف ان دنوں اپنے علاج کے لئے برطانیہ میں ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا