کرائم برانچ نے ساڑھے چھ کروڑ کے فراڈ کے ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍کرائم برانچ نے یہاں توصیف احمد بھٹ ولد بشیر احمد بھٹ ساکنہ مغل مسجد حوا ل سرینگر اور شکیلہ بی زوجہ بشیر بھٹ ساکنہ مغل مسجد حول سرینگر کے خلاف 21/2019 U/S 420,120-B RPCپولسی تھانہ کرائم برانچ جموں کے تحت فاریسٹ مجسٹریٹ جموں کے سامنے چارج شیٹ پیش کی ۔واضح رہے ملزمین نے لگ بھگ ساڑھے چھ کروڑ روپئے پر مشتمل خشک پھل کے دانہ کی سپلائی پر مبنی ڈیل کی تھی ۔اس سلسلے میں رئیس احمد پروپ والس والنٹ انڈسٹریز برہمنی روڈ سنجواں جموں نے ایک تحریری شکائت درج کروائی کہ ریاض احمد متو اور اس کی بیوی نے اسے بتایا کہ ان کی خشک پھلو ں کی تجارت وداتا نگر بٹھنڈی میں ’صدف ڈرائی فروٹ ‘ کے نام سے چلتی ہے ۔انہوں نے یقین بنانے کیلئے اوائل میں لین دین میں کمی نہ آنے دی ۔بعد ازاں ایک بڑے ٹھیکے کی لالچ دی کہ اسے خشک پھل فراہم کرے جس پر شکائیت گزار نے اسے کئی کروڑ روپئے تک کا خشک پھل فراہم کیا اور ایک بار 1,45,50,000روپئے کا چیک بھی شکائت گزار کو دیا لیکن اس بنک اکائونٹ میں پیسے نہیں تھے ۔اس ضمن میں کرائم برانچ نے ایک معاملہ درج کیا اور تحقیقات کے دوران اس بات کی وضاحت ہوئی کہ توصیف احمد بھٹ ساکنہ مغل مسجد حول سرینگر اس معاملہ میں بڑا قصور وار ہے جس نے ریاض احمد متو اوررقیہ کے ساتھ ملکر یہ سازش رچی تھی ۔واضح رہے اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا