ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں ہیں بھائی بھائی یہ ہی اصل ہندوستان کی خوبصورتی ہے : کاجل راجپو ت
رمضان المبارک میں دعائیں قبول ہوتی ہیں،کروناسے نجات کیلئے کثرت سے دعائیں مانگیں مسلم خواتین
حفیظ قریشی
بنی ؍؍کاجل راجپوت نے بنی میں روزے دار بیوہ عورتوں میں رمضان کی کِٹس تقسیم کیں اس موقع پر لازوال روزنامہ کے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کا جل راجپوت نے بتایا کہ ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں ہیں بھائی بھائی یہ ہی اصل ہندوستان کی خوبصورتی ہے جہاں لوگ دیوالی، عید، دسہرا سب طبقے کے لوگ مل کر مناتے ہیں کاجل راجپوت کٹھوعہ ضلع کے تحصیل بنی میں اس دوردراز پسماندہ علاقہ میں پہلی ایسی عورت ہیں جو لوگوں کی مدد کے لئے سامنے آئی ہے اس بنی دور دراز علاقے میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ بہت کم لڑکیاں دوسروں کی مدد کے لئے سامنے آتی ہیں۔ لیکن پچھلے کئی دنوں سے تالہ بندی میں کاجل راجپوت بھرپور غریب غربا، ضرورت مند لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے بنی میں آج جمعہ کے روز مختلف علاقہ جات میں میں روزے داروں میں رمضان کی کِٹ تقسیم کیں اس کِٹ میں میں کھانے کا ضروری سامان تھا کاجل راجپوت کہنا تھا کہ ہندوستان کی اصل یہ ہی خوبصورتی ہے کہ جہاں ہر طرح کے اور ہر مذہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں اور یہاں بھائی چارے کی کوئی کمی نہیں ہے جہاں ہر طبقے کے لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لیے سامنے آتے ہیں خاص کر بنی میں اسکی مثال دی جاتی ہے اور مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے ۔جہاں ہر مذہب کے ماننے والے لوگ رہ رہے ہیں ۔انہوں نے آج بنی میں میں دور دراز علاقوں میں میں جاکر کر بے سہارہ خواتین میں ضروری کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا جو روزہ دار تھیں۔ انہوں نے ان عورتوں کو رمضان کی باد دیتے ہوئے کہا کہ کہ رمضان المبارک ایک پاک مہینہ ہے جہاں پر مسلمان بڑے ہی شوقْ جوش و جذبہ سے روزے رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس رمضان المبارک میں دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔انہوں نے ان عوام سے اپیل کی کہ آپ ان لوگوں کے لیے ضرور دعائیں مانگیں جو اس کرونا وائرس اس وبائی بیماری سے لڑ رہے ہیں اور جو متاثر ہیں تاکہ متاثرہ لوگ جلد شفایاب ہو کر اپنی صحت یاب زندگی میں لوٹ آئیں۔