مظاہرین نے ڈی سی راجوری کی یقین دہانی کے بعد بند کا ل تین ماہ کے لئے واپس لے لی
عمرارشدملک
نوشہرہ علیحدہ ضلع کے مطالبے کو لیکر نوشہرہ 45دن تک مکمل بند رہا جبکہ اس دوران حکومت کی طرف سے مختلف وفود بھی نوشہرہ پہنچے لیکن پھر بند اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اس دوران بھاجپا کے سینئر لیڈران اور کابینہ وزراءنے بھی نوشہرہ کا دورہ کر مظاہرین اور مختلف تنظیموں سے بات چیت لیکن بغیر کسی نتیجہ کے بات چیت ناکام ثابت ہوئی ۔ اس کے بعد بھی نوشہرہ مکمل بند رہا اور احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے اور اس دوران حکومت نے ایڈیشنل ڈی سی کی تعیناتی کا اعلان بھی کیا لیکن پھر بھی نوشہرہ کی عوام نے ہڑتال جاری رکھی۔ گزشتہ شب نوشہرہ جوآئنٹ ایکشن کمیٹی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے ملاقات کی اور دیر رات تک راجوری میں میٹنگ بھی جاری رہی اور نوشہرہ کے نمائندوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کال واپس لینے کے لئے تیار ہیں ۔ وہیں منگل کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال اور ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور وہاں مظاہرین سے ملاقات کی اور اس دوران مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو ایک یاداشت سونپی جس میں ان کے تمام مطالبات درج ہیں ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا کہ میری سروس کا آغاز نوشہر ہ سے ہوا ہے اس لئے مجھے نوشہرہ سے کافی دل لگی ہے اور آپ نے جو ہماری حوصلہ افزائی کی ہے اس کے لئے شکریہ ۔ انہوں نے کہا کہ 45دن کی ہڑتال کے دوران کئی بار ہماری میٹنگیں ہوئی تاکہ حالات پُرامن رہےں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ عوام کا کوئی نقصان ہو لیکن گزشتہ شب کی میٹنگ میں میری بات کی عزت رکھ کر حوصلہ افزائی کی ہے اس کے لئے شکریہ اور آپ کے جو بھی مطالبات ہے میں انہیں پورا کرنے میں پیش پیش رہوں گا تاکہ آپ کے تمام مطالبات پورے ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری نظام میں رہتے ہے اور ہر ایک کو اپنے مطالبات رکھنے کا پورا حق ہے اور آپ نے بھی اپنے حق کے لئے جدوجہد کی ہے اور میں آپ سب کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ جلد ہی سب ٹھیک ہوجائےگا ۔ ذرائع کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی یقین دہانی کے بعد جوآئنٹ ایکشن کمیٹی نوشہرہ اور دیگر تنظیموں نے اعلانیہ بند کال اور ہرٹال 3ماہ کے لئے واپس لے لی اور کہا کہ ہمیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال پر پورا یقین ہے اور ہمیں مخر ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے اپنی آئی اے ایس کا آغاز نوشہرہ سے کیا ہے ۔ اس دوران نوشہرہ کی عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کے حق میں نعرے بھی بلند کئے ۔