نوشہرہ کے لام علاقہ کی آگ میں جھلسی خاتون دنیا سے چل بسی

0
0

ورثاء کو سسرال والوں پر تنگ کرنے کا الزام،کہا مائیکے جانے کی اجازت بھی نہیں تھی
کلدیپ چوہدری

نوشہر؍؍ضلع راجوری کے سب ڈویژن نوشہرہ کے لام علاقہ میں جگبیر کور نامی ایک خاتون اٹھائیس اپریل آگ میں جھلس گئی جہاں یہ خبر پھیلتے ہیں مقامی لوگوں نے جگبیر کور کو سب ضلع ہسپتال نوشہرہ پہنچایا اور مقامی ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں جی ایم سی جموں کیلئے ریفر کر دیا ۔وہیں انتیس اپریل کو جگبیر کو نے جموں میں اپنی آخری سانسیں لی ۔واضح رہے اس سلسلہ میں جگبیر کور کے ورثاکا کہناہے کہ ان کی بیٹی کو سسرال میں تنگ کیا جاتا تھا اور جگبیر کور کو مائیکے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی ۔اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او نوشہرہ ذاکر شاہین مرزا کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی دن جگبیر کور کے بیانات لینے کی کوشش کی لیکن ان کی حالت ٹھیک نہ ہونے کے کارن وہ بیان نہ دے پائیں اور انہیں جی ایم سی جموں منتقل کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی اس میں قصور وار پائے جانے والے تک پہنچا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا