ریاستوں کے درمیان آمد و رفت کی منظوری

0
0

پھنسے لوگوں کے گھر جانے کا راستہ صاف،مشورہ کرکے اتفاق رائے بنانی ہوگی
یواین آئی

نئی دہلی //حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے مختلف جگہوں پرلاک ڈاو ن کی وجہ سے پھنسے تارکین وطن محنت، کشوں، عقیدت مندوں، کارکنوں، سیاحوں، طلباءاور دوسرے لوگوں کو سڑک کے راستے سے ان کی آبائی ریاستوں میں جانے کی اجازت دیتے ہوئے ملک میں بین ریاستی آمد و رفت کی منظوری دے دی ہے۔مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آج خط لکھ کر ان لوگوں کی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد وفت کی سہولت مہیا کرنے کو کہا ہے۔ اس سے پہلے دونوں متعلقہ ریاستوں کو اس بارے میں مشورہ کرکے اتفاق رائے بنانی ہوگی۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کے لئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنے کے لئے معیاری پروٹوکول بنانے کو کہا گیا ہے۔نوڈل افسر اپنے یہاں پھنسے لوگوں کی رجسٹریشن بھی کرے گا۔ کسی بھی شخص کی آمد و رفت سے پہلے اس کی میڈیکل جانچ کی جائے گی اور اس میں بیماری کی علامات نہ ہونے پر اسے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ منزل مقصود پر بھی مقامی سطح پر ان کی جانچ کی جائے گی اور ان کے گھر میں ہی رہنے کو کہا جائے گا۔ ان کی صحت پر مسلسل نظر بھی رکھی جائے گی۔آرڈر میں ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں کو اپنے فون میں آروگیو سیتو اپلی کیشن ڈاو ن لوڈ کرنے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔حکم میں کہا گیا ہے کہآروگیہ ایپ سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے والے لوگوں کی صحت کی صورت حال کی نگرانی کی جا سکے گی اور ضرورت پڑنے پر ان کا پتہ لگایا جا سکے گا۔حکم میں کہا گیا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کے سڑک کے ذریعے آمد و رفت کے لئے بسوں کا استعمال کیا جائے گا۔ ان بسوں کو پہلے سینیٹائز کیا جائے گا اور ان میں بیٹھنے والے لوگوں کوجسمانی فاصلے کے قوانین پر عمل کرنا ضروری ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ راستے میں پڑنے والی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے کو ان بسوں کو ان کی منزل پر جانے کی اجازت دینی ہوگی۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ افراد کی روانگی سے پہلے اور ان کے منزل پر پہنچنے پر ان کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔ انہیں اپنے گھر پرکورنٹن رہنا ہوگا اور اگر ضرورت پڑے گی تو انہیں خصوصی کورنٹن مرکز میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ ان کی مسلسل صحت کی جانچ کی جائے گی۔ کورنٹن کے لئے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں گزشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاو ن نافذ ہے۔ اس کے لئے حکومت نے وقتا فوقتا ہدایات جاری کئے ہیں۔ آج حکومت نے یہ حکم انہی ہدایات میں ترمیم کرتے ہوئے جاری کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا