مودی، جاؤڈیکر کا عرفان خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
0

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے معروف فلم اداکارعرفان خان کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے تعزیتی پیغام میں لکھا،’عرفان خان کا جانا سنیما اور تھیٹر کی دنیا کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انھیں مختلف اصناف میں اپنی ورسٹائل پرفارمنس (متنوع اداکاری) کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ میری تعزیت ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہے۔ ان کی روح کو سکون ملے۔‘
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا،’عرفان خان ایک ورسٹائل اداکار تھے۔ ان کے انتقال کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے میری دلی تعزیت۔ اوم شانتی‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا