پلازما تھیرپی ’پروون تھیرپی‘ نہیں

0
0

ملک میں یہ ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے: وزارت صحت
یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پلازما تھیرپی کے سلسلے میں ملک کے کئی حصوں میں تحقیق جاری ہے اور ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ یہ کوئی ’پروون تھیرپی‘ ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس پر ملک میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) بھی تحقیق کر رہا ہے۔ وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے منگل کے روز یہاں صحافیوں سے کہا،’کورونا متاثرین کے علاج میں اس تھیرپی پر کافی بحث ہو رہی ہے اور دنیا کے کئی ملکوں میں اس پر ریسرچ جاری ہے تاہم کہیں بھی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ کورونا کے لیے ایک ’پروون تھیرپی‘ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس کا علاج تجرباتی مرحلے میں ہے اور آئی سی ایم آر کی جانب سے بھی اس پر ریسرچ کی جا رہی ہے۔ جب تک ان کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہو جاتی تب تک یہ تھیرپی تجربہ کے بطور ہی ہوتی رہے گی۔ مسٹر اگروال نے کہا کہ اس تھیرپی کے سلسلے میں آئی سی ایم آر نے کئی ہدایات جاری کی ہیں اور ان کی بنیاد پر ڈرگ کنٹرولر آف انڈیا کی منظوری سے اس کا استعمال کووِڈ-19 کے علاج کے طور پر کیا جا سکتا ہے لیکن ابھی یہ دعویٰ کرنے کے لیے خاطر خواہ ثبوت نہیں ہیں کہ اس کا استعمال کووِڈ-19 کے علاج کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ اس تھیرپی کا استعمال اگر گائڈلائن کے مطابق نہیں کیا گیا تو یہ مریض کے لیے بھی مہلک ہو سکتا ہے۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا،’ جب تک آئی سی ایم آر منظور کرتے ہوئے اس کی تصدیق نہیں کرتا ہے تب تک اس کا استعمال تجربے کے طور پر ہی ہوسکتا ہے مگر علاج کے طور پر بالکل بھی نہیں ہوگا۔ بلا منظوری کے یہ غیر قانونی ہوگا‘۔ مسٹر اگروال نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے گذشتہ روز کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو صاف پتہ چلتا ہے کہ ان کے یہاں پائے جانے والے کیسز ہمارے ملک سے 84 گنا زیادہ ہیں اور ان کے یہاں ہونے والے اموات کی شرح ہمارے ملک میں ہوئے اموات سے 200 گنا زیادہ یے۔ یہ سب مرکزی حکومت کی ’پری ایمپٹیو، گریڈیڈ، پرو ایکٹیو‘ پالیسی کے تحت ممکن ہوا ہے۔ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے ہلکے اور معمولی علامات والے مریضوں کے لیے قرنطینہ سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں لیکن اس بابت کئی شرائط کو پورا کرنا ہوگا اور یہ ہدایات وزارت کی ویب سائٹ پر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا?ج سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ملک میں لاک ڈائون سے پہلے کیسز کے دوگنا ہونے کی شرح جو پہلے 3.2 دن تھی لیکن اب یہ بڑھ کر 10 دنوں سے زیادہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا