ریاستیں ٹرکوں کی نقل و حرکت کو جلد آسان بنائیں:گڈکری
یواین آئی
نئی دہلی؍؍روڈ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاون کے سبب ضروری اشیا کی دقت دور کرنے کیلئے ضروری سامان سے لدے ٹرکوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے فوری طورپر اقدامات کریں۔مسٹر گڈکری نے منگل کو ریاستوں کے ٹرانسپورٹ وزرا کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں کہا کہ ریاستوں کی سرحدوں پر ٹرکوں کا رکنا ٹھیک نہیں ہے ۔ ضروری سامان سے بھرے ٹرکوں کو ایک ریاست سے دوسری ریاست کی سرحد میں جانے میں دقت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے ضروری اشیا کی سپلائی میں رخنہ پڑے گا اس لئے فوری طورپر سرحدوں پر ٹرکوں کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جانا ضروری ہے ۔انہوں نے ریاستوں کے ٹرانسپورٹ وزرا سے اس معاملہ میں آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19کا پھیلا و روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ جگہ جگہ پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں ضروری اشیا کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے دقت نہیں ہو اس لئے ٹرکوں کی نقل و حرکت میں ریاستوں کی سرحد پر رخنہ نہیں پڑنا چاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ وزرا کو اس معاملہ میں مداخلت کرکے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دینی چاہئے کہ وہ ٹرکوں کی آمدورفت میں سامنے آنے والی دقتوں کو دور کریں۔مسٹر گڈکری نے ریاستی حکومتوں کو سڑک کی تعمیر میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور تحویل اراضی کے کام کو تیزی سے کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت نے اس کے لئے 25ہزار کروڑ روپے کا فنڈ الاٹ کیا ہے اور اس کا مکمل ہونا ضروری ہے ۔ اس کے لئے سڑ ک کی تعمیر کے کام کو پھر سے رفتار دیکر آگے بڑھانے کی ضرور ت ہے اور اس میں ریاستی حکومتوں کا کردار ضروری ہے ۔