حافظ شجاعت ٹرسٹ نے کورنٹائن سینٹر میں لوگوں کے کھانے کا کیا انتظام
رپورٹ عبیدالرحمن الحسینی
آنند نگر مہراج گنج //لاک ڈاون میں پھنسے ضلع کے مختلف شہروں سے مزدوروں کو آنند نگر پھریندہ کے جے پوریا انٹر کالج میں لایاگیا ہے، اب تک 16 بسیں آچکی ہیں۔ جن میں لوگوں کی مجموعی تعداد453 ہے، یہ سب پھریندہ کے جے پوریا انٹر کالج میں قائم کورنٹائن سینٹر میں رکھے جارہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی ایم اجول کمار اور ایس پی مہراج گنج روہت سنگھ ساجوان نے موقع کا معائنہ کیا اور انہوں نے آنے والے مزدوروں کے بیگ کو سینیٹائز کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ کورنٹائن سینٹر میں ان مزدوروں کے کھانے پینے کا انتظام حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان نے ایس ڈی ایم پھریندہ راجیش کمار جیسوال کے زیر نگرانی میں کیا۔ انہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ان مزدوروں کی ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔
بتایا گیا ہے کہ آنے والے مزدوروں کو کورنٹائن میں رکھا جائے گا، اسکریننگ جاری ہے اب تک 311 افراد کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس میں باہر سے آنے والے 20 مزدوروں کو ضلع اسپتال مہراج گنج میں جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ اس دوران ایس ڈی ایم پھریندہ راجیش کمار جیسوال، سی او پھریندہ اشوک کمار، بنکٹی ہاسپیٹل کے ڈاکٹروں کی ٹیم اور حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف ٹرسٹی شمش الضحی خان، جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی، ساجد علی، محمد شاہد خان، ارشاد علی خان، ڈاکٹر سراج احمد، فروز احمد، ابو حنظلہ، ابو طلحہ، شمع خان کے علاوہ پولیس اہلکار وغیرہ موجود تھے۔