3؍ مئی کے بعد صورتحال کا پیشگی جامع حکمت عملی وضع کی جائے: ایل جی مرموکی افسران کو ہدایت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے افسروں کو جموں وکشمیر یوٹی میں کووِڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے 3؍ مئی کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال کا پیشگی جامع حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر آج یہاں راج بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کے فوراً بعد کووِڈ۔19 سے تحفظی اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، صحت و طبی تعلیم کے ایف سی اتل ڈولو ، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک نے میٹنگ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی میں انتظامیہ کی ہرسطح پر کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت اُجاگر کی۔اُنہوںنے اس سلسلے میں مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت دی تاکہ کسی بھی مشکل صورتحال کا مقابلہ کیاجاسکے ۔اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ۔19 وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے نمونوں کو ٹیسٹنگ کے کرنے کے عمل میں تیزی لانی ہوگی ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کریں۔اُنہوں نے ریڈ زونوں میں پابندیوں کو مؤثر طریقے پر عملانے کی بھی ہدایت دی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈکے بینک سے کہاکہ وہ ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات لوگوں کو فراہم کریں ۔اس سلسلے میں بینک یوپی آئی ، بی ایچ آئی ایم ، کیو آر کے علاوہ آروگیہ سیتو ایپ کا بھی استعمال کریں۔اُنہوں نے افسران کو مزید اہدایات دیں کہ وہ غریبوں ، مسکینوں اورضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔