کروناکاقہراورتیز، 886 اموات

0
0

1463نئے معاملے،مریضوں کی تعداد 28000کے پار
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک1463 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 28  ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 60  لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 886 ہوگئی ہے۔ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 28380 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔کورونا سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 448 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6362 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن440 کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی طور سے یہ اعدادوشمار 8068 ہوگیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 19 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر  342 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1188 متاثرہ  مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔گجرات چوبیس گھنٹوں کے دوران 230 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثروں کی تعداد کے معاملے کی  فہرست میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے۔ گجرات میں متاثروں کی مجموعی تعداد 3301 ہوگئی ہے اور 18 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 151ہوگی ہے۔ریاست میں اب تک 313 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے  جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میٰں 293 نئے معاملے درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی طور سے 2918 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے۔ راجدھانی میں مجموعی طور سے 877مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔راجستھان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 102 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان کا اعدادوشمار بڑھ کر 2185 ہوگیا ہے۔ ریاست میں اس دوران مرنیوالوں کی تعداد 41 برقرارہے۔جنوبی ہندوستانی ریاست تمل ناڈو میں 64 نئے معاملے سامنے آئے  ہیں اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1885 ہوگئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 1020 صحتیاب ہوئے ہیں۔مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کے 72 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثروں کی تعداد 2168 ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 106 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 302  افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا سے  1995 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 31 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 335 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔آندھرا  پردیش میں 1177 اور کرناٹک میں 511 لوگ متاثر ہیں ا ور ان ریاستوں میں بالترتیب 31 اور 20 لوگوں کی مت ہوئی ہے۔جنوبی ریاست تلنگانہ میں متاثروں کی مجموعی تعداد 1002 ہوگئی  ہے۔یہاں مرنے والوں کی تعداد 26 برقرارہے۔ کیرالہ میں 469 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا