سب ضلع ہسپتال منڈی میں کئی دنوں سے الٹراسائونڈ مشین خراب

0
0

عوام پریشان، ہسپتال انتظامیہ کرونا کیخلاف جنگ میں مشغول ،دیگرامراض میں مبتلامریض پریشان
ریاض ملک

منڈی؍؍ سب ضلع ہسپتال منڈی میں گزشتہ کئی دنوں سے الٹراسونڈ مشین خراب ہے۔ جس کے چلتے عوام بلخصوص خواتین مریضوں کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے۔ ایک طرف تو کرونا وائرس کے چلتے ہر طرف لاک ڈاؤن ہے۔اور جگہ جگہ پولیس اہلکار کھڑے ہیں۔ایسے میں الٹراسونڈ مشین کی خرابی عوام کے لئے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ منڈی کی قریب ڈیڑ لاکھ سے زائد آبادی پر ایک ہی ہسپتال ہے۔ جہاں پر بھی متعدد ڈاکٹروں کی کمی عوام کے لئے مصیبت کا باعث بنی ہوئی تھی۔لیکن گزشتہ دنوں سے الٹراسونڈ مشین خراب پڑی ہے۔ رشیدہ بی ایک خاتون نے سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہوے الزام عائدکیا کہ یہ خواتین اوردیگر مریضوں کے لئے یہاں مشین کا نہ ہونا ہسپتال انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ کیونکہ   اس وقت لوگ منڈی کے مختلف علاقوں سے یہاں آتے ہیں لیکن یہاں الٹراسونڈ مشین نہ ہونے سے پونچھ ریفر تو کیا جاتاہے۔لیکن جائیں کیسے گاڑیاں بند ہیں۔ ان کے علاوہ کئی مردوخواتین نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ  وہ جلد از جلد سب ضلع ہسپتال منڈی میں خراب پڑی الٹراسونڈ مشین کو ٹھیک کرنے میں اہم رول ادا کریں۔بلکہ نئی مشین مہیا کی جاے تاکہ یہ عوام مزید مشکلات سے دوچار نہ ہو۔    اس حوالے سے جب بلاک میڈیکل آفیسر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھاکہ مشین خراب ہے۔ اور اس کا کچھ حصہ جموں بھیجاجارہاہے۔اگر اس میں خرابی ہوگی تو وہ جلد ہوسکتا ہے۔لیکن اگر مشین خراب ہوگی تو وہ ٹھیک ہونادشوار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا