کٹھوعہ میں قومی شاہراہ پر پولیس وفوج کا مشترکہ تلاشی آپریشن

0
0

حفیظ قریشی

کٹھوعہ؍؍جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے پیر کے روز ضلع کٹھوعہ میں قومی شاہراہ پر مشترکہ تلاشی آپریشن چلایا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر اور دیال چک علاقوں میں قومی شاہراہ کے قریب مشتبہ حرکات کی اطلاع موصول ہونے پر جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ تلاشی آپریشن لانچ چلایا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے سرحدی روڈ کو سیل کیا اور قبل ازیں جموں – پٹھانکوٹ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی۔ تاہم بعد ازاں ٹریفک کی نقل وحمل بحال کی گئی۔ ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شلیندرا کمار مشرا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کٹھوعہ کے کچھ حصوں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن ایک معمول کی مشق تھی اور اس کا مقصد سرحد علاقوں میں نگرانی بڑھانا بھی تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا