نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد ہونے کے سبب کورونا کی وبا اب تھمنے لگی ہے اور حکومت کی جانب سے پلازما تھیریپی سے کیے جانے والے سنگین مریضوں کے علاج کے نتائج بھی مزید حوصلہ افزا سامنے آرہے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے اتوار کوصحافیوں سے کہا کہ دہلی میں ساتویں ہفتے میں 850 کیسز سامنے آئے تھے اور 21 افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ آٹھویں ہفتے میں 622 نئے کیسز آئے اور 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ساتویں ہفتے کے مقابلے آٹھویں ہفتے میں کم مریض سامنے آئے ہیں۔