کولگام تصادم آرائی، تین جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

0
0

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان پیر کی صبح ہونے والے تصادم میں تین جنگجو مارے گئے۔
بتادیں کہ ضلع کولگام میں گذشتہ بارہ گھنٹوں میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوا یہ دوسرا تصادم ہے۔
ذرائع کےمطابق جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملنے پر فوج کی 19 آر آر، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی 24 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے کولگام کے لور منڈا علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔
انہوں نے کہا کہ جوں ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ گزین جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے مابین گھمسان کا رن پڑ گیا۔
یہ رپورٹ فائل ہونے تک طرفین کے درمیان رک رک کر فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا اور اب تک تین جنگجو مارے جاچکے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ کولگام کے ہی استھل علاقے میں گزشتہ شام سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں چار جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا