کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز

0
0

یواین آئی

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی؍؍ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کاقہر برپا ہے اور اس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس جان لیوا وائرس سے دنیا بھر میں 2.03 لاکھ افراد ہلاک ہواور 28.98 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اب تک 26496 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور مجموعی 824 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 5804 افراد صحتیا ب بھی ہو چکے ہیں ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 9.39 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 53789 اموات ہوئی ہیں ۔ یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 26384 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 1.96 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ سپین کووڈ -19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2.24 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 22902 افراد اس وبا کے سبب ہلا ک ہوئے ہیں ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83909 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4636 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات بد تر ہیں ۔ فرانس میں اب تک 1.62 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 22648 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1.57 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5877 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں، جہاں 1.50 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 20381 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 89328 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 5650 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ۔ روس میں اب تک کورونا کے 74588 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 681 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ۔ بیلجیم میں 6917، ہالینڈ میں 4424، برازیل میں 4057، ترکی میں 2706، کینیڈا میں 2549، سویڈن میں 2192، سوئٹزرلینڈ میں 1599 اور میکسیکو میں 1305 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 12723 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس کی وجہ سے 269 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا