کورونا الزامات :رپورٹ حذف کردی!

0
0

یورپی یونین نے چین کے آگے گھٹنے ٹیکے
یواین آئی

برسلز؍؍کورونا وائرس سے متعلق چین پر غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام یورپی یونین کی ایک رپورٹ حذف کر دیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ ایسا چین کے دباؤ پر کیا گیا ہے۔ سفارت کاروں کے درمیان لکھے گئے خطوط اور دیگر چار ذرائع سے یہ معلومات میڈیا کو حاصل ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ رپورٹ کو ابتدائی طور پر 21 اپریل کو شائع کیا جانا تھا، تاہم چین کو الزامات سے متعلق معلومات پہنچیں تو مذکورہ رپورٹ کی اشاعت میں تاخیر ہوئی۔آن لائن میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملکوں کے درمیان سفارتی خط و کتابت سے پتہ چلا کہ چین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بیجنگ میں موجود یورپی یونین کے عہدیداروں سے رابطہ کر کے ان سے کہا تھا کہ اگر مذکورہ رپورٹ جس طرح لکھی گئی ہے، اسی صورت میں شائع کردی گئی تو اس سے ان کے تعلقات منفی طور پر متاثر ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان یومیہ ایک ارب ڈالر سے زائد کا باہمی کاروبار ہوتا ہے اور یورپی یونین کے لیے چین تجارت کے حوالے سے امریکا کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات عام کرنے کے معاملے پر چین اور امریکہ میں سر دست کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ہی ملکوں  کے ذمہ داران بھی ایک دوسرے پر اس حوالے سے الزامات لگاتے آرہے تھے۔ اب اس تنازع میں یورپی یونین بھی کود پڑی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا