واشنگٹن، 25 اپریل ( یواین آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھوٹے کاروبار، اسپتالوں اور كووڈ -19 کی جانچ کی تعداد بڑھانے کے لئے 484 ارب ڈالر کے راحت بل پر دستخط کئے ہیں ۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جمعہ کو صحافیوں کو بتایا’’ چھوٹے کاروباری اداروں اور مزدوروں کے لئے یہ بڑی سوغات ہے ‘‘ ۔
اس دوران امریکی ٹریژری سکریٹری سٹیون منوچن اور ریپبلکن پارٹی کے ایم پی موجود تھے۔