چندی گڑھ، 25 اپریل (یو این آئی) پنجاب میں گندم خریداری کے موسم کے دوران گزشتہ نو دنوں میں ریکارڈ 27 لاکھ 97 ہزار 108 ٹن گندم کی خریداری کی گئی۔
گزشتہ سال یکم اپریل کو شروع ہوئی خریداری سے لے کر 23 اپریل تک 12 لاکھ 85 ہزار 981 ٹن گندم کی خریداری ہوئی تھی۔
یہ اطلاع پنجاب کے غذا اور رسدات کے وزیر بھارت بھوشن آشو نے آج یہاں دی۔