سبھی قومی شاہراہوں پر نقل و حمل شروع:گڈکری

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ کورونا کے سبب ملک کی اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی ہیں جسے رفتار دینے کے لئے اس سال سڑکوں کی تعمیر شروع کرنے کے لئے ہدف سے زیادہ کام پورا کیا جائے گا۔مسٹر گڈکری نے جمعہ کے روز یہاں انڈسٹری بورڈ ایسوچیم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرکے کام تیزی سے جہاں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو رفتار ملے گی وہیں روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا اور کورونا کے سبب ہوئے اقتصادی نقصان کی بھی تلافی کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب بند پڑیں قومی شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے اور ایک دو دن میں ان شاہراہوں پر 60 فیصد تک نقل و حمل شروع ہوجائے گی۔ حکومت نے بندرگاہوں میں بھی کام شروع کردیا ہے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کیا جاسکے ۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو پھر سے شروع کرنے کے لئے قومی شاہراہوں پر آمد و فت شروع کردی گئی ہے ۔ اس میں آنے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے وہ ایک دو دن ریاستوں کے سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صلاح و مشورہ کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے سبب سپلائی چین میں اگر کہیں روکاوٹ آئی تھی تو وہ اب ٹھیک ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ سڑک تعمیرات کے شعبے میں کام شروع ہونے سے بازار میں نقدی آنی شروع ہوگی اس لئے اس سال ہدف سے زیادہ سڑک تعمیرات کا کام کیا جائے ۔ اس سے لکویڈیٹی بڑھنے کے ساتھ ہی کورونا کے سبب ہوئے اقتصادی نقصان کی تلافی کی جاسکے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا