سماجی دوری کی نہ ہو خلاف ورزی ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سے اوقات کی تبدیلی کا مطالبہ.( ندیم ا احسن )جمشیدپور//جھاڑکھنڈ ریاست حج کمیٹی کے ضلع کوآرڈینیٹر تنویر احسن نے ڈپٹی کمشنر سے ملکر رمضان کے دنوں میں بازاروں میں امنڈپڑنے والی بھیڑ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سماجی دوری کے احکام کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملنے کے بعد پولیس کپتان سے بھی ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ افطار سے کچھ قبل جلد بازی میں لوگ خریداری کرتے ہیں بھیڑ بڑھ جاتی ہے اور اس کا نمونہ پچھلے دنوں شب برات میں روزے کی شام کو دیکھا گیا تھا اس طرح تھی بھیڑ بھاڑ سے سماجی دوری کو قائم رکھنا دشوار ہو جاتا ہے رمضان سے موقع پر اگر وقت میں تبدیلی نہ کی گئی تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے ڈپٹی کمشنر اور پولیس کپتان نے اس مشورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام روز داروں سے ہماری اپیل ہوگی کہ وہ سماجی دوری قائم رکھنے میں ہماری مدد کریں انہوں نے ایپی یقین کا اظہار کیا کہ اب تک جس طرح مسلم سماج کی طرف سے تعاون ملا ہے ضلع انتظامیہ کو ہمیں آئندہ بھی ان کا تعاون ملے گا اور اوقات بیلی کی نوبت نہیں آئے گی گی لیکن اس کے برعکس ہوا تو مجبورا ہمیں اوقات کی تبدیلی کیلئے لیے اقدامات کرنے ہوں گے. علمائے کرام اور ائمہ کرام سے اپیل :-تنویر احسن نے شہر کے سبھی علمائے عظام ائمہ کرام اور امارت شرعیہ وادارہ شرعیہ کے قاضیان کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ایک بڑا مسئلہ لوک ڈون میں اجتماعی تراویح کا ہے امکان ہے کہ مسجدوں میں روک کی وجہ سے لوگ گھروں میں اجتماعی تراویح کا اہتمام کریں گے ایسا ہوتا ہے تو اس سے سماجی دوری کی خلافت ورزی ہوگی اور انتظامیہ کے ذریعہ لگائے گئے دفعہ144 کی بھی جس کے نتیجہ میں مہلک بیماری کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا انہوں نے تمام علمائے عظام ائمہ کرام اور قاضیان سے سوشل میڈیا کے ذریعہ ملت اسلامیہ کو گھروں میں اجتماعی تراویح اور اجتماعی افطار آجاؤ سے پرہیز کرنے کی اپیل کریں اور ضرورت پڑے تو ایسے پمفلٹ بھی لوگوں تک پہنچائیں جس میں رمضان میں سحری اور افطار کے وقت اجتماع عام سے پرہیز کرنے کی صلاح دی جائے ملی خبر کے مطابق اکابرین نے ملت اسلامیہ کی ایک بڑی تعداد نے اس مشورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر مثبت فیصلہ لینے کا اشارہ دیا ہے