ایک مخصوص علاقے کی عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے !

0
0

بٹھنڈی کو ریڈ زون کس بنیاد پر قرار دیا گیا،انتظامیہ وضاحت کرے:جاوید رانا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق ایم ایل اے جاوید احمد رانا نے یہاں لاک ڈائون کے چلتے جموں کے بٹھنڈی کو ریڈ زون قرار دینے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ سے عالمی وبائی مرض کروناوائرس کا ایک بھی مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور آخر کار اس علاقے کو ریڈ زون کیوں قرار دیا ہے۔موصوف نے ضلع انتظامیہ جموں کی جانب سے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ کی عوام کو یرغمال بنایا جا رہا ہے جبکہ یہاں سے کوئی بھی کرونا مثبت معاملہ نہیں ۔رانا نے کہا یہاں ریڈ زون قرار دیکر ڈبلیو ایچ او گائیڈلائنز کی دھجیاںاڑائی جا رہی ہیں جبکہ ہندوستان ڈبلیو ایچ او گائڈ لائین کی پیروی کر رہاہے ۔موصوف نے مزید کہا کہ یہاں ریڈ زون قرار دینے کی وجہ سے بھوک مری جیسی حالت پیدہ ہو گئی ہے اور باہر کسی کو اندر جانے کی اجاز ت نہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے حکناموں کی وجہ سے سماج پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔رانا نے سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی آخر منشا کیا ہے ؟ایک علاقے کو کیوں بدنام کر رکھا ہے؟انہوں نے کہا کہ یہاں جبکہ کوئی مثبت معاملہ نہ ہے تو انتظامیہ وضاحت کرے کہ کن بنیادوں پر اس علاقہ کو ریڈ زون کی صف میں شامل کر رکھا ہے اور اگر انتظامیہ اس بات کی وضاحت نہیں کرتی تو ہم قانونی چارہ جوئی کریں کہ آخر ایک خاص طبقہ کی عوام پر بناء مطلب کیوں بندشیں عائد کر رکھی ہیں ،جہاں بچے ،بزرگ، مرد و خواتین ہر ایک پریشانیوں کا سامنا کر رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا