دیگر ہیلپ لائینوں میں 19,439 کال موصول کئے گئے ، ملک بھر میں 57,370 لوگ مستفید ہوئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پوری دُنیا میں اِن دنوں کووِڈ۔19کی وَبا پھیلی ہوئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے معزز شہری بھی پریشان ہیں ۔اس تعلق سے جموںوکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے سرودی سینئرس اقدام کے تحت جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے کی سرپرست اعلیٰ جسٹس گیتا متل اور جسٹس راجیش بندل ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے کی رہنمائی میں ایک ہیلپ لائین شروع کی ہے۔یہ ہیلپ لائین شروع کرنے کا بنیادی مقصد یہے کہ ان معزز شہریوں کی مدد کی جاسکے جو تنہا ہے اور جوادویات ، غذائی اجناس اور دیگر اشیائے ضروریہ حاصل کرنے کے لئے گھروں سے باہر نہیں آسکتے ہیں۔ اِس ہیلپ لائین کے نوڈل افسران ہیں نوشاد احمد خان( جموں ) 9622283677 ، سندیپ کور ( جموں ) 9419223000 ، نور محمد ( کشمیر ) 9419005744 ، تبسم قادر پرے ( کشمیر ) 7889835567 ، سپال زیس انگمو ( لداخ ) 9419341131 اور سوینگ فنڈسوگ ( لداخ ) 9419978757 ۔ایس ایل ایس اے نے یہ قدم یہ حقیقت سمجھنے کے بعد اٹھایا ہے کہ بزرگ شہری لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں اور یہ کہ ان بزرگ شہریوں کو وائرس لگنے کا خطرہ ہے بلکہ یہ طبقہ اپنی ضروریات زندگی پور ا کرنے کے لئے بھی پریشان ہیں۔علاوہ ازیں افسروں کی طرف سے ان ہیلپ لائینوں کے ذریعے سے انہیں ہسپتالوں میں جانے کے لئے بھی راحت رسانی کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ یہ قدم جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے کی طرف سے پہلے ہی درماندہ مزدروں ،عام لوگوں ، گھریلو تشدد سے متاثرین اور بچوں کے لئے شروع کی گئی ہیلپ لائینوں کے علاوہ ہے۔ان ہیلپ لائینوں سے ذریعے 21؍اپریل تک 19439کال موصول ہوئیں اور ملک بھر میں 57370لوگوں نے استفادہ کیا۔ اس کے علاوہ جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے نے تین سے پندرہ برس بچوں کی عمر کے لئے ایکٹیو ٹی کرونا بھی شروع کی ہے جس میں اب تک 497انٹریز موصول ہوئی ہیں۔جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے اس مشکل گھڑی میں سماج ہر ایک طبقے اور ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کر رہی ہے۔