رمضان میں گھروں میں رہ کر تلاوت قرآن اور عبادت کو ترجیح دیں.

0
0

..موجودہ حالات، والدین کی خدمت،بچوں کی تربیت کے لئے بہترین موقع…مولانا غلام محمد وستانوی

محمدمسلم کبیر
لاتور//ماہ رمضان المبارک کے استقبال کے موقع پر جامعہ اشاعت العلوم اکلکوا کے رئیس الجامعہ مولانا غلام محمد وستانوی نے ہمارے نمائندے محمدمسلم کبیر سے بذریعہ فون راست بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ اس ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھیں اور قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کرنے اور اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے کی کوشش کریں.امت اگر قرآن  سے دور ہوجائے گی تو یقینااللہ کی رحمتوں سے دور ہوجائے گی. انھوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے کی برکتوں سے فیض حاصل کرنا چاہئےاور کہاکہ قرآن کی تلاوت سے گھروں کو آباد رکھنا چاہئے.
حدیث کاحوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جس گھر میں قرآن کی تلاوت ہوتی ہے اس گھر کو آسمان والے اس طرح دیکھتے ہیں جس طرح زمین والے آسمان میں ستاروں کو چمکتا ہوا دیکھتے ہیں.خادم القرآن مولانا غلام محمد وستانوی نے حدیث کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فرمایا رسول اکرم ص.نے کہ”ہلاک ہوجائے وہ شخص جو رمضان کا مہینہ پائے اور اللہ سے اپنی مغفرت نہ کروائے.”اس لئے حسن سلوک اور اخلاق کے ذریعے ایک دوسرے کے دلوں کو جیت لیں اور اپنی مغفرت کروالیں.
اسی طرح اسلام نے دیگر فرائض کی طرح زکواة کو بھی صاحب حیثیت مسلمانوں پر فرض کیا ہے جس پر غرباء،یتیم،یسیر،بیواؤں کا اور مدارس کا حق ہے زکواة کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں.اس پر رشتہ داروں، پڑوسیوں کا حق ہے اس کو ادا کریں.
مولانا غلام محمد وستانوی نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ فی الحال کورونا جیسے مہلک وباء سے عالم بدحال ہے. ہماری حکومت نے بھی تدبیر کے طور پر لاکڈاؤن اور سماجی فاصلے سے رہنے کی ہدایت کی ہے لہذہ مسلمانوں کو چاہئے کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ کے ھدایات پر عمل آوری کریں.نماز، تراویح اور دیگر عبادات کے لئے مساجد میں جمع نہ ہوں بلکہ اپنے اپنےافراد خاندان کے ساتھ گھروں میں ہی باجماعت نمازیں،تلاوت قرآن پاک کرنے کو ترجیح دیں.بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں.انھوں نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے رہیں.بلا ضرورت باہر نکلنے چبوتروں پر بیٹھ کر گپشپ کرنے سے اجتناب کریں اورحکومت کے نافذ شدہ احکامات کی پابندی کرکے مکمل تعاؤن کریں اور رمضان میں روزہ، قرآن کی تلاوت،والدین کی خدمت کریں.چونکہ گھروں میں رہ کر خدمت کرنے کا بہترین موقع دستیاب ہوا ہے.مستورات کے لئے ہدایت کرتے ہوئے مولانا وستانوی نے کہا کہ حدوداللہ کے احاطے میں رہ کر دینی و عصری تعلیم حاصل کریں.قرآن کی تلاوت وعبادات سے گھروں کو منور کریں.اپنی اولاد کی تربیت،بڑوں کی خدمت و فرمانبرداری کریں.انھوں نے کہا کہ فی زمانہ تعلیم ہی ہماری طاقت ہے.اس لئے جامعہ اکلکوا کی جانب سے جاری میڈیکل کالجس میں محجوب بیٹیاں ڈاکٹر بھی بن رہی ہیں.جو اج کی سخت ضرورت ہے. تعلیم کا حاصل کرنا جس طرح مردوں پر فرض ہے عین اسی طرح عورتوں پر بھی فرض ہے. اس لئے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آمادہ کریں ہر شعبہ حیات کی تعلیم حاصل کریں تاکہ قوم اس سے مستفید ہوسکے.شعبہ صحافت کے تعلق سے مولانا غلام محمد وستانوی نے کہا کہ ہمارے نوجوان اس شعبے سے منسلک ہوکر حق بات کو دنیا کے سامنے لائیں.فی زمانہ زرد صحافت سے قوم وملت کا نقصان اور یکجہتی و اتفاق میں دراڑ پیدا ہوگئی ہے اس لئے حق بات پیش کرنا بھی صدقہ ہے. مولانا غلام محمد وستانوی سے اس گفتگوکے وقت مدرسہ تقویت الایمان اوسہ کے ناظم مولانا محمد ہارون اشاعتی بھی موجود تھے.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا