لکھنؤ:22اپریل(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کی کوالٹی کے ضمن میں کی گئی لاپرواہی حقیقت میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ہے اور حکومت کو اس بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کرنی چاہئے۔
مسٹر یادو نے بدھ کو یہاں اپنے ٹوئٹ میں لکھا” چین سے آئے رپیڈ ٹیسٹ کٹ کو بغیر کوالٹی کے جانچ کے استعمال میں لانا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔
اب ٹیسٹ ملتوی کرنے والی ائی سی ایم آر کو اس بارے میں پہلے ہی انتباہ دینا چاہئے تھا۔