صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں: عمر عبداللہ

0
0

سری نگر، 22 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مہم کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے اور اس مہم کو بند کیا جانا چاہئے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر پولیس نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین معروف صحافیوں گوہر گیلانی، پیزادہ عاشق اور مسرت زہرا کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔

عمر عبداللہ نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘کوئی اگر مگر نہیں، کشمیر میں صحافیوں اور مبصروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی یہ مہم غلط ہے اور اس کو بند کیا جانا چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا