لاک ڈائون کا ناجائز فائدہ اٹھا کر تعمیرات کا سلسلہ جاری کیا تھا
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍محکمہ جنگلات نے یہاں ضلع رام بن میں گول رینج کے کمپارٹمنٹ31بیٹ دھرم بلا ک میں ناجائز قبضہ سے جنگلات کی زمین واپس لی ۔واضح رہے اس موقع پر ناجائز قابضین کے تین ڈھانچے منہدم کئے گے ۔وہیں اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں اس بات کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جنگل اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹانے کیلئے ڈی ایف کی رام بن کی ہدایات پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے رینج آفیسر سجاد حسین محکمہ کے دیگر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جنگل اراضی کو واپس لینے کیلئے تین ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔بعد ازاں ملوثین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا جو لاک ڈائون کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز تعمیرات کر رہے تھے ۔