ایس ٹی طبقہ کی سماجی و تعلیمی پسماندگی کے کمیشن میں طبقے سے کوئی رکن نہیں :چوہدری محمد اکرم
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ سینئر لیڈ ر کانگریس اور سابق ایم ایل اے سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے حکومت کی جانب سے یہاں سماجی و تعلیمی پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے زیر ارڈر نمبر GO 2230 JK(LD) of 2020 dated کمیشن قائم کیا گیا ہے ۔ جوکہ متنازعہ ہے۔ اور اس وقت جبکہ عالمی وباء کے دور میں اس طرح کے حکمنامے نکالنا یہ حکومتی نیت پر شک ظاہر کرتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ اس کمیشن میں ایک بھی شخص ایس ٹی طبقہ سے نہیں ہے۔انہوںنے کہا کمیشن میں ایس ٹی کو نمائندگی نہ دینا ناانصافی ہے ۔انہوںنے کہا ملک میں براجمان بھاجپا حکومت ریاست میں اپنے ایجنڈے تھونپنا بند کرے ۔ انہوںنے ریاستی لیفٹنٹ گورنر سے مطالبہ کیا ذاتی مداخلت کرکے طبقہ کو نمائندگی دلانے کے لئے اس ارڈر پر نظر ثانی کریں اور ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک مدبر اور طبقہ کے مسائل کو جاننے والے شخص کوطبقہ کی فلاح کے لئے کمیش میں داخل کریں۔