امریکہ میں مائیگریشن عارضی طور پر بند کیا جائے گا: ٹرمپ

0
0

واشنگٹن،21 اپریل (یواین آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ‘كووڈ 19’ کے اس بحران میں وائرس کے خطرات سے بچنے اورامریکی شہریوں کی نوکریاں بچانے کے لئے وہ ملک میں غیر ملکی شہریوں کا مائیگریشن عارضی طور پر بند کر یں گے۔
مسٹرٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا’’کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئےاورامریکی شہریوں کی نوکریاں بچانے کے لئے میں جلد ہی ایک خاص حکم نامہ پردستخط کروں گا جس سے امریکہ میں مائیگریشن کوعارضی طورپرمعطل کردیا جائے گا‘‘۔
قابل ذکر ہے امریکہ میں کورونا وائرس کے قہر سے بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور کئی امریکی شہریوں کی نوکری جانے کی وجہ سے صدر نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
خیال رہے امریکہ میں کوروناوائرس سے اب تک 40 ہزارسے زائد افراد ہلاک اورتقریبا766،000 لوگ متاثر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا