ریلائنس فاؤنڈیشن نے تین کروڑ لوگوں کو کھانا کھلانے کی ذمہ داری لی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ریلائنس فاؤنڈیشن نے عالمی وبا کووڈ۔19 کے چیلنج کے درمیان اپنے کھانے کی تقسیم کے پروگرام ‘مشن اننہ سیوا’ میں پورے ملک میں حاشیہ پر رہنے والے تین کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کھانا مہیا کرانے کی ذمہ داری لی ہے ۔یہ دنیا میں کسی بھی کارپوریٹ فاؤنڈیشن کا اب تک کا سب سے بڑا کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام ہے ۔ ریلائنس انڈسٹری لمٹیڈ (آر آئی ایل) سے جڑی اور سماجی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والی ریلائنس فاؤؤنڈیشن نے اب تک سولہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 68 اضلاع میں دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کھانا کھلاچکی ہے ۔ریلائنس فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے بتایا ہے کہ ‘‘کووڈ۔19 پوری دنیا، ملک اور انسانیت کے لئے ایک سنگین وبا ہے جو روزانہ کماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں ایسے یومیہ مزدوروں کو دیکھ کر دلی تکلیف ہوتی ہے ۔ وہ بھی ہمارے خاندان کے رکن ہیں۔ ہمارے اپنے ملک کے لوگ ہیں۔ اس لئے ریلائنس فاؤنڈیشن نے مشن انیہ سیوا کا آغاز کیا ہے ۔ ضرورت مند ہندوستانیوں کو کھانا کھلانا ہمارا عزم ہے ۔ ہماری ثقافت میں ‘اننہ دان کو مہا دان’ قرار دیا گیا ہے ۔ اپنشد ہمیں سکھاتے ہیں کہ ‘‘بھوجن ہی برہما ہے ۔’ مشن اننہ سیوا کے ذریعہ سے ، ہم پورے ملک میں حاشیہ پر رہنے والے لوگوں اور کرونا کے اگلے مورچے پر تعینات لوگوں کے لئے تین کروڑ سے زیادہ کھانے کا نظم کیا ہے ۔ یہ دنیا میں کہیں بھی ایک کارپوریٹ فاؤنڈیشن کا اب تک کا سب سے بڑا کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام ہے ۔اس پروگرام کے تحت فاؤنڈیشن خاندانوں کو پکا کھانا، پکاکر کھانے والے پیکٹ اور خشک راشن کٹ اور کمیونٹی کچن کے لئے بڑی مقدار میں راشن مہیا کرارہاہے ۔پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں یومیہ اجرت لینے والے ، جھگی جھونپڑی کے رہنے والے ، شہری خدمات فراہم کرنے والے ، کارخانے کے ملازمین، اولڈ ایج ہوم، یتیم خانے میں رہنے والے شامل ہیں۔جونیر میڈیکل اسٹاف، پولس اہلکاروں اور سلامتی فورسوں جیسے اگلی لائن میں اپنی خدمات دینے والے کرونا کے سپاہیوں کو بھی اس پروگرام کے تحت کھانا مہیا کرایا جارہا ہے ۔کچھ مقامات پر ریلائس فاؤنڈیشن فوڈ ٹوکن بھی تقسیم کررہی ہے ، جسے ریلائنس ریٹیل آؤٹ لیٹس جیسے ریلائنس فریش، ریلائنس اسمارٹ سپر اسٹور، ریلائنس اسمارٹ پوائنٹ اور کوآپریٹیو ادارے میں بھنایا جاسکتا ہے ۔ریلائنس فاؤنڈیشن اور ریلائنس خاندان کے پوے ملازمین متحد ہوکر اپنے مشن میں دن رات مصروف ہیں تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی ہندوستانی بھوکا نہ رہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا