یواین آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو بالائی زمین ورکروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر جموں و کشمیرپولیس، 55 آر آر اور سی آر پی ایف کی 178بٹالین کی ایک ٹیم نے شوپیاں کے وچھی علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے نزدیک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو بالائی زمین ورکروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ایک پستول اور دو ہتھ گولے برآمد کئے۔انہوں نے گرفتار شدہ ورکروں کی شناخت ظہور احمد کوکہ اور عزیر احمد ڈار ساکنان زینہ پورہ شوپیاں کے بطور کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔