منڈی کے کنبوں میں خونریز تصادم

0
0

ایک شخص کاگولی مار کر قتل ،معاملہ درج،دو افراد کو حراست میں لیا گیا
ریاض ملک

منڈی؍؍ تحصیل منڈی کے کینوں گاوں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی  خاندان کے دونوں کنبوں میں زمین کے جھگڑے نے تصادم کی صورت اختیار لی۔ جس کے نتیجہ میں سگے بھتیجے نے اپنے چاچاکو گولی مار کر قتل کر دیا۔دیگر اس تصادم میں دودیگر زحمی ہیں۔مقتول کی شناخت محمد لطیف ولد فکرو خان کے طور ہوئی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوے پولیس نے سات کے خلاف پولیس نے کیس ایف آ ئی آر زیر نمبر  302 /307/148/اور 3/25  درج کرکے کاروائی عمل میں لاتے ہوے دوافراد کو گرفتار کرلیاہے باقی فرار افراد کی تلاش جاری ہے۔ آپسی جھگڑے میں شامل محمد عظیم ولد فکرو خان ،محمد اکرم، آذاد خان ولد عظیم خان، وسیم اکرم ولد اکرم خان، زائیدہ خانم زوجہ اکرم خان، حمیدہ بی زوجہ اعظیم خان ،اور دوسری جانب محمد لطیف ولد فکرو خان ، ارشد خان، یاسر خان، زمرود خان، پسران لطیف خان ساکنہ کہنوں شامل ہیں۔ ہجوم کے دوران گولی مارنے والا  شخص ابھی پولیس سے فرار ہے۔ جبکہ باقی افراد کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا