ملک میں کھاد کی کمی نہیں: گوڑا

0
0

نئی دہلی، 20 اپریل (یواین آئی) کیمیکل اورکھاد کے مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود ملک میں کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے اور کسانوں کو اس کے لئے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
مسٹر گوڑا نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومتوں کے پاس کھاد کا کافی اسٹاک ہے. وہ ریاستوں کے زراعت کے وزراء کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اشیائے ضروریہ ایکٹ کے تحت ملک میں کھاد پلانٹس کو شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے زرعی شعبہ متاثر نہ ہو ۔ انہوں نے کہا’’ہم اپنے کسانوں کے لئے بوائی سے پہلے کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہیں‘‘۔
اتوار کو 41 کھاد ریکوں کو پلانٹوں اور بندرگاہوں سے الگ الگ مقامات کے لئے بھیجا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران یہ ایک دن میں سب سے زیادہ منتقلی ہے۔
یہ قدم کیمیکل اور کھاد کی وزارت کی جانب سے کسانوں کو آئندہ خریف کی فصل کے لئے کھاد کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا