حضرت شیخ داودؒ کی شخصیت اور خدمات حقانی میموریل ٹرسٹ کا آن لاٸن سیمپوزیم

0
0

آج وادی کشمیر میں حضرت شیخ داودؒ المعروف بتہ مول صاب کا عرس شریف نہایت ؒہی عقیدت کے ساتھ منایا جارہاہے موجودہ صورت حال کے پیش نظر انکے آستانہ عالیہ پر زاٸرین اجتماعی تقاریب میں شامل نہ ہوسکے ان کے عرس پاک کی نسبت سے حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر نے آن لاٸن On Line سیمپوزیم کا انعقاد کیا جسمیں علمإ اور سکالروں نے شرت کی ۔ اس سمپوزیم میں واحد رشید طالب علم دارلعلوم حقانیہ سویہ بگ بذگام نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جب کہ نعت نبیﷺ مولانا محمد شفیع نعیمی نے پیش کی۔ سرپرست اعلیٰ حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر و سجادہ نشین خانقاہ حقانیہ جناب سید حمید اللہ حقانی صاحب نے افتتاحی کلمات میں حضرت شیخ داودؒ کو گلہاۓ عقیدت پیش کیے۔ مولانا انجنییر نزیر احمد پانپوری نےحضرت شیخ داودؒ کےمرشدین کا تزکرہ کرتے ہوۓ واضح کییا کہ انکے جلیل القدر مرشدین کی عظمت کا عکس حضرت شیخ داودؒ کی سیرت پاک میں ملتا ہے۔جناب سید بلال کرمانی صاحب نےخراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ ان کی سیرت پاک ، تقوی اور خدمت خلق کا ذکر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں احسن طور بیان فرمایا۔ مولانا مبارک حسین نعمانی صاحب صدر انجمن مصباح الاسلام نے حضرت شیخ داودؒ کے بلند مرتبے اور مقامات کا ذکر کییا۔ جناب امتیاز آفرین صاحب مصنف و لیکچرار ، سکالرڈاکٹر تنویر حیات صاحب ،مولانا سمیع اللہ بٹ صدر ضلع کمیٹی حقانی میموریل ٹرسٹ پلوامہ ، ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن کشمیر،اور مولانا جاوید صاحب معلم دارلعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ نے بھی بہترین الفاظ میں ان کی تقوی شعاری اور خدمت خلق کو اپنانے کی تلقین کی۔ جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے تمام شرکا کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کییا انہوں نے انپے پیپر میں اس بات کو اجاگر کییا کہ صوفیاے عظام اور اولیاے کرام نے قدرتی آفات اور ناموافق حالات میں عوام کی بےلوث خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ کوڈ 19 جیسے حالات میں ان کی ایسی خدمات کی اہمیت اور بھی دو بالا ہوجاتی ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا