کرکٹ پریمیئر لیگز سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ ٹیلنٹ فراہم کرتی ہیں: وزیر
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍کٹرہ میں گزشتہ 25 دنوں سے جاری کٹرہ پریمیئر لیگ کے سیمی فائنل میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے جس میں ہندوستان بھر سے 32 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، راکیش وزیر صدر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کٹرہ اور فیڈریشن آف ہوٹلز، ریسٹورنٹ انڈسٹری اینڈ کامرس آف جموں ریجن نے کہا کہ کرکٹ لیگز کرکٹ کے میدان میں بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہیں اور انہیں اس سطح پر ترقی دی ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ہندوستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں اور اس کے علاوہ کرکٹ کے میدانوں کو پروموٹ کرنے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ لیگز بڑے پیمانے پر علاقوں کی سیاحت کی بہترین مثالیں ہیں۔واضح رہے کٹرا پریمیئر لیگ ہندوستان کی بڑی پریمیئر لیگوں میں سے ایک ہے اور لیگ جیتنے والے کو پانچ لاکھ روپے ملیں گیجبکہ رنر اپ ٹیم کو تین لاکھ بطور انعامی رقم ملے گی۔وہیںمین آف سیریز کا ٹائٹل حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 51,000روپے ملیں گے۔واضح رہے ہل ویو راجوری اور سیپینس کرکٹ کلب، دہلی کے مابین فائنل مقابلہ 22.03.22 کو شری ماتا ویشنو دیوی اسپورٹس اسٹیڈیم، کٹرا میں 11.30 بجے ہوگا۔