گھروں میں رہ کر رمضان ماہ کی عبادت کریں
آگرہ، خانقاہ حضرت شیخ سلیم چشتی سے پیرزادہ سیف میاں چشتی نے ملک کی عوام سے اپیل کی ہے کہ گھر گھر جا رہی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں،میاں نے لاک ڈاﺅن پر عمل کرنی نصیحت کی اُور ماہ رمضان کی عبادت گھروں میں رہ کر کے لئے کہا، سیف میاں نے کہا کہ کورونا کی تباہی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ پہلے سے ذیادہ محتاط رہیںاور حکومت کی ہدایتوں پر عمل کریں اور انہوں نے سماجی دوری پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا، اسی کے ساتھ ہی اُنہوں نے کہا کہ اپنے پڈوسیوں کو بھوکا نہ سونے دیں، جو ممکن ہو اُن کی مدد کریں اُس میں کوئی امتیازی سلوک نہ کریں،رمضان سے مہینے میں غیریبوں کے لئے افطاری اور صحری کا اہتمام کرنے پر زور دیا ،سیف میاں نے مرادآباد میں ڈاکٹروں کی ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرفرسٹ لائن کے ایک جنگجو ہیں،جوکورونا کا مقابلہ کر کے عوام کو صحت کا خیال رکھتے ہیں، پولیس اور انتظامیہ دن رات اپنا فرض اداکر رہی ہے ،ان کا خیرمقدم بہت ضروری ہے