لاک ڈائون 2.0کو برداشت کرنے کی ہمت نہیں

0
0

جموں و کشمیر کے درماندہ مزدوروں کو نکالنے کیلئے پلان مرتب کیا جائے:ہرش دیو سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر این پی پی کے چیئرمین و سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے درماندہ مزدوروں کو گھر واپس لانے کیلئے ایک پلان مرتب کیا جائے ۔واضح رہے کووڈ19کے پیش نظر لاک ڈائون کی وجہ سے جموں و کشمیرکے کئی مزدور دیگر ریاستوں میں درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔اس سلسلہ میں ہرش نے کہا کہ ان مزدوروں کو واپس لانے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے کیونکہ ان مزدوروں کے پاس اب لاک ڈائون دو کو برداشت کرنے کیلئے مالی حالت کمزور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی ایسی ویڈیوز بھی ہیں جن میں کئی مزدور ایک ایک کمرے میں گزارا کر رہے ہیںاور کئی کے پاس کھانے پینے کی سہولیات بھی میسر نہ ہیںجنہیں واپس لانا وقت کی اہم پکار ہے۔ہرش نے مزید کہا کہ بیرونی ریاستوں میں مزدوری کی خاطر جانے والے ان مزدوروں کا دار و مدار کھیتی باڑی پر ہے جو ایک طویل عرصہ تک بغیر مزدوری اپنے اخراجات پورے نہیںکر سکتے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا