: چودھری مشتاق بڈگامی نے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران 1000 ضرورت مند گھروں تک پہچائی ضروری اشیاء خوردونوش۔

0
0
 لازوال بیورو کشمیر
 سرینگر// معروف سماجی کارکن آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ایس ٹی کے صوبائی صدر،  گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس کے چیف صلاحکار مشتاق احمد بڈگامی نے، کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون میں دور دراز علاقوں میں رہ رہے غریب مزدوروں اور نادار لوگوں تک پہنچ کر انھیں کھانے پینے کی چیزیں مہیا کروانا مشتاق بڈگامی جیسے کئی نوجوان عموامی خدمت کے لئے پیش پیش ہیں۔ ابھ تک مشتاق بڈگامی اور اس کے ساتھ کام کررہے رضاکار 1000 گھروں تک پہنچ کر انھیں کھانے پینے کا ضروری سامان پہنچا چکے ہیں۔ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں، ضلع شوپیان، ضلع پلوامہ، ضلع بڈگام، وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ خاص طور پر انہوں نے اپنے بڈگام ضلع پر زیادہ توجہ مرکو رکھی ہے، اور پچھلے ہفتے کے اندر غریب اور محتاجوں کو لاک ڈاؤن کے دوران مدد کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بڈگام میں عاجز اور ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے بعداس کا اگلا ہدف وادی کشمیر کے دوسرے اضلاع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ ان تمام لوگوں کے بارے میں جانتے ہیں جو صرف اور صرف روز مرہ کی محنت پر انحصار کرتے ہیں۔ اور کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ کیونکہ ان کے پاس پھوٹی کوڑی تک نہیں۔ ان میں سے کچھ تو مدد مانگنے کو بھی تیار نہیں۔ بڈگامی نے کہا کہ صاحبِ ثروت حضرات میرے نمبر 9906586614 پر فون کر کے اس خارِ خیر کا حصہ بن سکتے ہیں اور ہمارے ساتھ مل کر عوامی خدمت لے لئے آگے آئیں۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن پہ سختی سے عمل کریں ہم انتظامیہ سے مل کر ہر مستحق فرد تک پہچنے کی کوشش کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا