مرکزی رہنما وائے جے ایس آئی وچیف ایڈیٹر صداے روس اشتیاق ہمدانی کی روس میں پاکستانی سفیرشفقت علی خان سے اھم ملاقات،

0
0
اھم امور پر تبادلہ خیال
ماسکو()تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل وچیف ایڈیٹر صداے روس اشتیاق ہمدانی کی ماسکو میں پاکستانی سفیرجناب شفقت علی خان سے اھم ملاقات ہوئی،ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے سفیرپاکستان شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ روس میں پاکستانی کمیونٹی بہت زیادہ ذمہ دار اور ہر کام خوش اسلوبی سے سرانجام دیتی ہے،کرونا وبا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں مشکل آئی ہے،اس وبا سے بچنے کے اصول جو بظائرتو ہمیں مشکل  لگتے ہیں لیکن ان کو کرنے میں ہی ہماری بہتری ہے،سفیرپاکستان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی اہم جگہوں خاص طور پر اقوام متحدہ  نیو یارک، جنیوا ، چین ، پولینڈ اور ہندوستان میں پاکستان کے لئے سفارتی خدمات انجام دے چکا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ ہم شنگھائی تعاون کی تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت کرںے پر روسی حکومت کے شکرگذار ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایات ہے کہ روس کے ساتھ   تعلقات کو مزیدمستحکم کیا جائے اور روس کے  ساتھ تعلقات ہماری اولین سفارتی ترجیحات میں شامل ہونے چاہیے،سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی سے اپنے پیغام میں کہا کہ کہیں بھی کوئی بھی پاکستانی جو روس میں رہ رہا ہے اور اس کو کسی قسم مدد کی ضرورت ہے تو وہ پاکستانی سفارتحانے سے رابطہ کریں ان کی بھر پور مدد کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا