میٹ کیلئے جنگلی حیات کی تجارت پر سختی سے پابندیاں نافذ کریں: ڈبلیو ایچ او

0
0

جنیوا / نئی دہلی، 18 اپریل (یواین آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ انسانوں کو متاثر کرنے والے 70 فیصد نئے وائرس جانوروں سے آتے ہیں لہذا دنیا بھر کے ممالک میٹ کے لئے جنگلی حیات کی تجارت پر سختی سے ممانعت نافذ کرنی چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے ، جمعہ کے روز کورونا وائرس ’کوویڈ 19‘ پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں کھانے پینے کے کچے سامان جیسے میٹ، مچھلی اور سبزی منڈیوں (ویٹ منڈیوں) میں حفظان صحت سے متعلق سخت قوانین کے نفاذ کی سفارش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بازار پوری دنیا کے لاکھوں افراد کے لئے معاش کا آسان ذریعہ ہیں ، لیکن بہت ساری جگہوں پر ان کا نظم و نسق اور مناسب انتظام نہیں ہوتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا