جنوبی کشمیر میں لاک ڈاﺅن بدستور جاری

0
0

تمام تر  سرگرمیاں معطل ،جمعہ کو مساجد مقفل رہی
پیر ہلال

اننت ناگ لاک ڈاون کے دوسرے مرحلے کے تحت جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع بشمول اننت ناگ، کولگام، پلوامہ اور شوپیان میں بھی لاک ڈاون بدستور جاری ہے اور گذشتہ ایک ماہ سے تمام طرح کی سرگرمیاں معطل ہے جبکہ جمعہ کو بھی اننت ناگ سمیت قصبہ جات میں سخت ترین بندشیں نافذ رہیں۔قہر انگیز کورونا وائرس کے معاملات میں دن بہ دن تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جبکہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جارہا ہے اور روزانہ درجنوں افراد بشمول دکانداروں کیخلاف پولیس کی جانب سے کاروائی کی جارہی ہے۔ادھر مسلسل بند کی وجہ سے اننت ناگ میں زندگی بری طرح سے متاثر ہوچکی ہے۔وادی میں ہر گذرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ سے ہر طبقہ متفکر ہوا ہے جبکہ لوگ انتہائی خوفزدہ ہوگئے ہیں۔لاک ڈاون کے نتیجے میں اننت ناگ میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا جبکہ ریڈ زون قرار دے گئے علاقوں میں حکم امتناعی سختی سے نافذالعمل ہے۔ادھر کورونا وائرس کے پھیلاو اور مریضوں میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں میں بھی خوف و تشویش کی لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔انتظامیہ نے اس مہلک بیماری پر قابو پانے کیلئے اننت ناگ ضلع کے ان علاقوں جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں کو ریڈ زون قرار دیکر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔اس بیچ انتظامیہ لوگوں کو باربار احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور گھروں کے اندر ہی رہنے کی سخت تلقین کر رہے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا