لاک ڈاﺅن اور کووڈ19 کے وقت بھی شفافیت لازمی

0
0

متاثرین کی نشاندہی اورریلی کی تقسیم کاری کاپیمانہ کیاہے؟رمن شرما
لازوال ڈیسک

جموں جموں و کشمیر میں شفافیت کو لازمی بنانے کے پیش نظر یہاں آر ٹی آئی کارکن رمن شرما نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل کمشنر جموں اور ڈویژنل کمشنر کشمیر کو ہدایات جاری کی جائیں کہ رلیف تقسیم کاری اور تمام محکمہ جات اور سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے خریداری میں شفافیت کا لازمی بنایا جائے ۔شرما نے تمام اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں سے بھی اپیل کی کہ مقامی اور دیگر بیرونی درماندہ مزدوروںکو تقسیم کی جانے والی ریلیف کی تفصیل اور خدمات پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات کو ویب سائٹوں پر سامنے لایا جائے تاکہ رلیف تقسیم کاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔یہاں ایک مثال دیتے ہوئے شرما نے کہا کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے رلیف ، راشن تقسیم کیا جا رہا ہے لیکن اس بات کا کوئی پتہ نے کہ وہ مستحقین کی نشاندہی کیسے کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی رلیف تقسیم کاری کی کوئی بھی ڈیٹیل ویب سائٹ پر نہیںہیں حالانکہ ان کے پاس اپنی ویب سائٹ بھی ہے ۔واضح رہے لاک ڈاﺅن کے چلتے لوگ آر ٹی آئی درخواتین نہیں لگا سکتے ہیں جس کے بعد وہ ان ساری ڈیٹیل کو میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لا سکتے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا