ڈیری اور پولٹری سیکٹر کی بدولت دیہی اِقتصادیا ت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے : نوین چودھری

0
0

ان سیکٹروں کو مزید فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط نظام بنانے پر زور
امو ل و دیگر نجی فرموں کو جموںوکشمیر میں مِلک اے ٹی ایمز قائم کرنے کی تاکید
لازوال ڈیسک

جموں دودھ فروشوں کی کمر لاک ڈاﺅن نے کس قدرتوڑکررکھ دی ہے اس کااعتراف آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پیش کردہ اعداد وشمار سے ہوتاہے،سرکارنے اعتراف کیاہے کہ لاک ڈاﺅن کی موجودہ صورتحال کے باوجود گھریلو سطح پر دودھ کی کھپتمیںکوئی کمی نہیں آئی ہے لیکن ہوٹلوں ، ریسٹورنٹوں ، مٹھائی کے دُکانوں ، ڈھابوں ،چائے کی دکانوں ، بینکٹ ہال و دیگر جگہوں کے بند رہنے کی وجہ سے چار سے چھ لاکھ لیٹر دودھ کی کھپت میں کمی درج کی گئی ہے ،حکومت نے اب فیصلہ لیاہے کہ مڈ ڈے میل سکیم اور پوشن سکیم کے تحت آنگن واڑی مراکز کو دودھ فراہم کیا جائے گاتاہم یہاں بھی دودھ پاﺅچ میں مہیاکرانے کافیصلہ کرتے ہوئے ڈبہ بند دودھ یابڑی کمپنیوں کو ہی آگے بڑھنے کاموقع دیاجارہاہے جبکہ اصل دودھ پیداواروالے طبقے کیلئے یہاں بھی کوئی راحت نظرنہیں آرہی ہے۔پشو و بھیڑ پالن کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے آج کہا کہ ڈیری اور پولٹری سیکٹر کی بدولت دیہی اقتصادیات میں انقلاب لایا جاسکتا ہے اور ان سیکٹروں کو مزید فرو غ دینے کے لئے ایک مضبوط نظام قائم کیا جانا چاہیئے۔آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں ڈیری سیکٹر کو مزید ترقی دئیے جانے کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اِس مقصد کے لئے نئے اِقدامات عمل میں لائیں۔نوین کمار چودھری نے افسروں سے کہا کہ وہ نجی سیکٹرمیں ڈیریز قائم کرنے کے عمل میں تیزی لائیں اور اِس کے علاوہ دودھ سے تیار کئے جانے والے اشیاءجن میں پنیر ، مکھن ،دہی ، دودھ کی پاﺅڈر،تیار کرنے والے یونٹوں کو مزید حوصلہ اَفزائی فراہم کریں۔اُنہوں نے اِس سلسلے میں اگلے ایک برس کے اندر جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں اِن تمام اقدامات میں کامیابی حاصل کرنے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔کیپکس پلان کا جائزہ لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی قسم کی نئی تعمیراتی کام ہاتھ میں نہ لیں بلکہ جاری کاموں کی تکمیل پر مکمل توجہ دیں۔اُنہوں نے ویٹرنری خدمات ، ہسپتالوں اور ویٹرنری مراکز میں طبی آلات کو استحکام بخشنے کے لئے کیپکس پلان پر از سر نو غور کریں ۔انہیں بتایا گیا کہ اگلے چند ماہ کے لئے محکمہ کے پاس ادویات اور ویکسین کا وافر سٹاک موجود ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِن سارے چیزوں کی حصولیابی کے عمل میں تیزی لائیں ۔نوین چودھری نے اَفسروں کو مویشیوں کے لئے چارہ کی پیدا وار بڑھانے کے نظام کو وسعت دیں جس کے لئے محکمہ زراعت کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ایکشن پلان کی عمل آوری یقینی بنائی جاسکتی ہے۔اُنہوں نے یونین ٹریٹری میں مویشیوں کا چارہ اور پولٹری فیڈ تیار کرنے کے لئے اور زیادہ یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دی ۔دریں اثناءنوین کمار چودھری نے کووِڈ ۔19وَبا سے پید ا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود گھریلو سطح پر دودھ کی کھپت میںکوئی کمی نہیں آئی ہے لیکن ہوٹلوں ، ریسٹورنٹوں ، مٹھائی کے دُکانوں ، ڈھابوں ،چائے کی دکانوں ، بینکٹ ہال و دیگر جگہوں کے بند رہنے کی وجہ سے چار سے چھ لاکھ لیٹر دودھ کی کھپت میں کمی درج کی گئی ہے ۔اِس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری نے ایس ڈبلیو ڈی پرنسپل سیکرٹری اور دیگر دو محکموں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد یہ طے پایا گیا کہ مڈ ڈے میل سکیم اور پوشن سکیم کے تحت آنگن واڑی مراکز کو دودھ فراہم کیا جائے گا۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر دودھ فراہم کرنے والے یونٹ آنگن واڑی مراکز کو آدھے لیٹر پوچ سپلائی کریں گے جو اِن مراکز میں موجود بچوں میں تقسیم کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔دونوں پرنسپل سیکرٹریوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اگلے ہفتے کے دوران اِس فیصلے کو عملانے کے لئے ایک مو¿ثر نظام ترتیب دیاجائے ۔نوین چودھری نے دونوں پبلک سیکرٹری کمپنیوں جیسے امول اور نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے یونٹوں سے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر جموں وکشمیر میں مِلک وینڈنگ مشینیں قائم کریں۔اِس سلسلے میں اُنہوں نے کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ ان ہدایات کو عملانے کے لئے سری نگر اور جموں شہروں میں ایم وی ایم قائم کریں۔۔اُنہوںنے یقین دِلایا کہ اس سلسلے میں اگلے ہفتے ای اوایلز جاری کئے جائیں گے۔دودھ پیدا کرنے والی کمپنیوں کے تمام نمائندوں نے اس فیصلے کی سراہنا کی ۔پرنسپل سیکرٹری نے صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا اور دودھ کی قیمتوں کو مقررہ نرخوں پر صارفین میں تقسیم کرنے کی ہدایت جاری کی۔دیگر اَفسران کے علاوہ میٹنگ میں ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ، امول کے نمائندوں اور مشن ڈائریکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر اور خیبر ڈیری کشمیر کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا